ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمستھلا میں غیر قانونی طور پر گائیں فروخت کرنے والے 4 بی جے پی کارکنان گرفتار

دھرمستھلا میں غیر قانونی طور پر گائیں فروخت کرنے والے 4 بی جے پی کارکنان گرفتار

Thu, 13 Jul 2023 19:55:10    S.O. News Service

مینگلور،13/جولائی (ایس او نیوز) شہر سے قریب 74 کلومیٹر دور ضلع دکشن کنڑا کے دھرمستھلا میں غیر قانونی طور پر فروخت کے لئے گائیں رفت کرنے کے الزام میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ بی جے پی کے سرگرم کارکنان میں شامل ہیں۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام پرمود سالیان، پشپ راج، چنّا کیشوا اور سندیپ ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر دھرمستھلا پولیس اسٹیشن ایس آئی انیل کمار کی قیادت میں کنیاڈی رام مندر کے پاس رات کے وقت گاڑیوں کی تلاشی جاری تھی جس کے دوران اجیرے سے دھرمستھلا کی طرف جانے والی تین گاڑیوں میں 6 گائیں اور دو نر بچھڑے پائے گئے۔ پولس کے مطابق پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ ان جانوروں کو فروخت کرنے کے لئے لے جایا جارہا ہے۔
    
پولیس نے ظالمانہ انداز میں مویشی رفت کرنے کے الزام میں کیس درج کرتے ہوئے مویشیوں سمیت تینوں موٹر گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: